تخت بھائی میں آتشزدگی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
تخت بھائی(تحصیل رپورٹر) تخت بھائی کے علاقے چواں غریب آباد میں آگ بھڑک اٹھی.آگ سوکے گھاس کے ڈھیروں پر لگی تھی۔ اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 فائرفائیٹرز ٹیم موقع پر پہنچ گئی ریسکیو1122فائرفائیٹر نے پیشہ ورانہ طریقہ سے کاروائی کرتے ہوے آگ پر قابو پا کر آس پاس آبادی کو محفوظ کر لیا۔ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔