مہمندخوئزئی،بائیزئی کے مال مویشیوں میں وبائی مرض منہ کھر پھیلنے لگی
مہمند(نمائندہ پاکستان)علاقہ آٹوخیل سمیت خوئزئی،بائیزئی کے مال مویشیوں میں وبائی مرض منہ کھر پھیلنے لگے۔بیشتر گابھن مال مویشیوں کا حمل ضائع درجنوں ہلاک۔متعلقہ محکمہ لاعلم،تفصیلات کے مطابق تحصیل حلیمزئی کے علاقہ آٹو خیل اور ملحقہ علاقے خوئزئی،بائیزئی میں مال مویشیوں کے وبائی مرض منہ کھر پھیلنے لگا۔اورمذکورہ علاقوں میں بیشتر گابھن مال مویشیاں حمل ضائع اور درجنوں ہلاک ہوگئے۔جبکہ اس کے برعکس متعلقہ محکمہ لائیو سٹاک نے لمبی تان لے کر سوگئے ہیں۔اور وبائی مرض کے خلاف ایف ایم ڈی ویکسنیشن پر مکمل خاموشی اختیار کرلی ہیں۔اور بیماری سے متاثرہ جانوروں کے مالکان نے الزام لگایاہے۔کہ متعلقہ محکمہ نے جانور وں کی کسی وبائی مرض کا تاحال کوئی ٹیکہ جات نہیں کی ہے۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ سے مذکورہ وبائی مرض سمیت دوسرے امراض کیلئے فوری اقدامات کا پرُزور مطالبہ کیا ہے۔