چکدرہ،لاک ڈاؤن کیخلاف انجمن تاجران کا احتجاجی مظاہرہ
چکدرہ (تحصیل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کے جلسہ میں کرونا وائرس نہیں ہوتا حکومتی جلسوں اور پروگرامز میں کرونا نہیں ہوتا صرف غریب دکاندروں کو کرونا وائرس ہوجاتا ہے عمران خان کہتے تھے کہ ایک پاکستان ہوگا یہاں توتین پاکستان ہے ہر ایک کا اپنا قانون ہوتا ہے لاک ڈاؤن کو مسترد کرتے ہے فیض الغفور۔ مظاہرین نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی کہ اگر انتظامیہ نے اج سے کسی کا دکان کو سیل کیا تو اے سی ادینزائے کے آفس کا گھیراؤ کرینگے تفصیلات کے مطابق چکدرہ بازار میں انجمن تاجران ادینزائے کا لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تجران ادینزاے کے صدر فیض الغفور،نائب صدر علی بادشاہ،جنرل سیکرٹری اکبر خان سلطان خیل،سپنا مارکیٹ صدر صاحبزادہ،عبیداللہ تاجک و دیگر نے کہا کہ تمام دکاندران ایس او پیز کے تحت اپنا کاروبار جاری رکھیں انھوں نے کہا کہ کرونا صرف ہفتے میں دو دن باہر اجاتا ہے باقی دن نہیں ہوتا اور حکومت کے جلسہ اور پروگرام میں نہیں ہوتا یہ کھولا تضاد نہیں ہے اگر وزیر اعظم ایک پودا لگاتا ہے اور وہ جلسہ کرتا ہے تو کوئی بات نہیں اور غریب دکاندار جو پہلے 8 ماہ کرونا کی وجہ سے مشکل میں گزارے مالک دکان کرایہ مانگتا ہے کاروبار پہلے سے تباہ ہو چکے ہے بچوں کے تعلیم تباہ وبرباد ہو گئے انھوں نے کہا سرکاری اور پرایؤٹ سکولوں کو فوری طور پر کھول دیا جائے ہمارے بچوں کو زیور تعلیم سے محروم نہ کریں انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلف نہیں دے سکتا تو ان کے منہ سے نوالہ چھینے کی کوشش نہ کریں اگر حکومت نے اج سے کوئی دکان سیل کیا یا دکاندار کے خلاف کاروائی کی تو سب اکھٹے ہوکر اے سی ادینزاے کے آفس کا گھیراؤ کرینگے انھوں نے کہا جو تنخوادار طبقہ ہے اس کا گزارہ تو رہا ہے لیکن دکاندار کہا جائے اس کے بچوں کا کیا ہوگا انھوں نے کہا کہ قانونی دائرے کے اندر ایس او پیز کے تحت ہم اپنا کاروبار جاری رکھیں گے انھوں نے تمام دکانداروں پر زور دیا کہ ماسک،سینٹائزر اور ایس اوپیز کا خاص خیال رکھیں