وزیر اعظم عمران خان گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں،شفقت اللہ
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف لکی مروت کے ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت اللہ خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کسی کے رعب میں ڈالنے والا نہیں ہے اورانشا ء اللہ احتساب کاعمل جاری رکھے گاانہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں مظلوم طبقے کی آواز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن نے پچھلے ستر سال سے ملک کی دولت کو اپنی ذاتی مفادات کے لئے بے دریغ استعمال کیاگیااورعوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور جب وزیراعظم عمران خان نے ملک لوٹنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا توسب چوراکٹھے ہوکر پاک آرمی سمیت دیگروں کے خلاف عوام کوبھڑکارہے ہیں جوکہ ملک دشمنی یے انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان کسی کے رعب میں ڈالنے والا نہیں ہے اورانشا ء اللہ احتساب کاعمل جاری رکھے گاانہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف ملک میں مظلوم طبقے کی آواز ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اپنی کرپشن چھپانے کے لئے حکومت کو بلیک میل کررہی ہے اور ملک کے اداروں کے خلاف ہر ذرہ سرائی پرآترئی ہیوزیراعظم عمران خان کی کامیاب اور عوام دوست پالیسیوں سے متحدہ اپوزیشن حواس باختہ ہوگئی اور آئے روز پاک آرمی سمیت دیگر اداروں کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی کوشش کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جتناشورمچائے احتساب سے کبھی نہیں بچ سکتا۔