اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لکی مروت موسم خان کنڈی کے تبادلے پر اظہار تشویش

   اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لکی مروت موسم خان کنڈی کے تبادلے پر اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن ضلع لکی مروت نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لکی مروت موسم خان کنڈی کے تبادلے پر شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے اُسے ضلع لکی مروت کے عوام کے ساتھ زیادتی قراردیااُنہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ بلدیاتی کے ارباب اختیارسے موصوف کاتبادلہ واپس لینے کامطالبہ کیاہے۔ان خیالات کااظہار آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن ضلع لکی مروت کے صدر اشرف علی خان،سنیئرنائب صدر رفیق اللہ اور جنرل سیکرٹری وارث خان سمیت کابینہ عہدیداروں نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہاکہ اے ڈی لوکل گورنمنٹ موسم خان نے کنڈی ایک ایماندار اورعوام دوست آفیسر ہے،جب سے ضلع لکی مروت میں اپنے عہدے کاچارج سنبھالاہے تب سے نہ صرف لکی مروت کے عوام کے مسائل میں کافی کمی آئی ہے بلکہ عوام نے محکمہ بلدیات کوبھی پہچان لیاہے کیونکہ اے ڈی موسم خان کنڈی نے صوبائی حکومت سے ملنے والے فنڈز کو ضلع بھرکے شہری اور دیہاتی علاقوں کے عوام کی خوشحالی کے لئے میرٹ اور انصاف پر خرچ کیاہے،صرف یہی نہیں بلکہ محکمہ بلدیات کو عوام کے جوابدہ بنادیاجس کاسہرا اے ڈی لوکل گورنمنٹ لکی مروت موسم خان کنڈی کوجاتاہے ا ُنہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ بلدیات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع لکی مروت کے عوام کی خواہشات کو سامنے رکھ کر فوری طورپر اے ڈی لکی مروت موسم خان کنڈی کاتبادلہ منسوخ کرکے دوبارہ لکی مروت تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے جائیں تاکہ لکی مروت کے عوام میں پائی جانیوالی مایوسی کاخاتمہ ہوسکے۔