قبائلی ضلع پاراچنار میں نئے سال کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا 

   قبائلی ضلع پاراچنار میں نئے سال کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پاراچنار(نمائندہ پاکستان)قبائلی ضلع پاراچنار میں نئے سال کا جشن شایان شان طریقے سے منایا گیا اور ہزاروں افراد کی موجودگی میں پرچم کشائی کی گئی گھروں میں مختلف اقسام کے کھانے تیار کئے گئے پاراچنار میں نئے سال کے موقع پر جشن نوروز منایا گیا سب سے بڑی تقریب زیڑان میں حضرت علی کے زیارت میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تقریب میں پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر ضلع بھر سے آئے ہوئے لوگوں کا جوش دیدنی تھا تقریب میں ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں نوروز کے موقع پر گھروں میں مختلف قسم کے کھانے بھی تیار کئے گئے شہریوں کا کہنا تھا کہ نئے سال کے موقع پر وہ اپنے گھروں میں سات اقسام کے کھانے تیار کرتے ہیں پاراچنار میں نئے سال کا جشن بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے اور لوگ ایک دوسرے کے گھروں میں جاتے ہیں اور خصوصی دعوتوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے