وزیراعلیٰ محمو د خان نے ڈبلیو ایس ایس پی یونین کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
پشاور(سٹی رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے ڈبلیو ایس ایس پی یونین کی ہڑتال کا فوری نوٹس لے کر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ و ایم این اے حاجی شوکت علی اور ایم پی اے و فوکل پرسن میگا پراجیکٹ آصف خان کو معاملات کو حل کرنے کا حکم دیا جس کے ایم این اے حاجی شوکت علی نے ڈبلیو ایس ایس پی پشاور انتظامیہ اور یو نین کے درمیان مفاہمت کروا دی جبکہ انکوائری کی شفافیت کے ساتھ مکمل ہونے تک زونل منیجر زون بی کو کام کرنے سے روک دیا، گذشتہ تین روز سے جاری ہڑتال کے باعث تمام شہر میں گندگی کا راج تھا میونسپل ورکرز کو اتوار کے دن بھی صفائی ستھرائی کا کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی و فاقی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی اور ایم پی اے آصف خان نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات پر یو نین اور ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ کے درمیان جاری تنازعہ میں بطور جرگہ پیش ہوئے جس میں ڈبلیو ایس ایس پی یو نین کے اہم عہدیدار اور دڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ کے اعلی افسران بھی موجود تھے دونوں رہنماؤں نے اہم او ر ذمہ دارانہ کردار اپناتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ اور یو نین کے درمیان مفاہمت کروا دی ہے۔ اور ہڑتال کے سبب بننے والی وجواہات پر انکوائری کے لئے کمیٹی بنائے جانے اور جلد از جلد انکوائری مکمل کر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کئے جانے کا فیصلہ کیا موقع پر دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ ساتھ ملازمین کے مسائل بھی حل کئے جائے گے۔