تخت بھائی،سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد شدید زخمی
تخت بھائی(تحصیل رپورٹر) جلالہ حبیب بینک کے قریب دوکان میں سلینڈر پھٹ گیا.ریسکیو1122 حادثے کے نتیجے میں 5افراد شدید زخمی۔ اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122کی2 ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ریسکیو1122میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیوں ہسپتال تخت بھائی منتقل کردیازخمیوں میں 30 سالہ ندیم،14سالہ راحت،9سالہ حسین،7سالہ عبید اور 7سالہ صدیق شامل ہیں۔.