پشاور،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،11 افراد گرفتار

  پشاور،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،11 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر تھانہ بڈھ بیر اور ارمڑ کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں منشیات فروش بھی شامل ہیں۔ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر 4 عدد کلاشنکوف، 1 عدد ریپیٹر، 1 عدد 12 بور، 8 عدد پستول, 1 کلو کے قریب چرس، سینکٹروں مختلف بور کے کارتو س برآمد کرلیے گئے ہیں. گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے.تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او عباس احسن کی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کی نگرانی میں شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر تھانہ بڈھ بیر اور ارمڑ کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا۔ سرچ اپریشن میں ایس پی صدر سرکل وقار احمد کی نگرانی میں ڈی ایس پی بڈھ بیر ملک حبیب، ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر تحسین اللہ خان کے ساتھ ساتھ بی ڈی یو، لیڈیز اور لوکل پولیس نے حصہ لیا۔ ٹارگٹڈ اپریشنز کے دوران 7 افراد جن میں حضرت علی ولد عنایت، محمد داود ولد عنایت، ساجد ولد شوکت، محمد عمر ولد امین گل، وصال، داود اور وکیل پسران صالح محمد کو گرفتار کرلیا۔اسی طرح ڈی ایس پی صدر سرکل عالمزیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ارمڑ نعیم نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ ارمڑ میانہ میں سرچ اینڈ سڑائیک کے دوران چار افراد شیر علی ولد راج ولی، انور شاہ ولد سکندر، عمر ولد شیر گل اور شفیق ولد یار محمد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں منشیات فروش بھی شامل ہیں۔ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر 4 عدد کلاشنکوف، 1 عدد ریپیٹر، 1 عدد 12 بور، 8 عدد پستول، 1 کلو کے قریب چرس، سینکٹروں مختلف بور کے کارتو س برآمد کرلیے گئے ہیں. گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے.