ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 296841 افراد کیخلاف کارروائی 

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 296841 افراد کیخلاف کارروائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور (کرائمز رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے سہ ماہی رپورٹ جاری کردی جس کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 296841 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ چیف کیپٹل پولیس آفیسر عباس احسن کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر17231‘ ہیلمٹ نہ پہننے پر 91251‘ ون ویلنگ پر 161‘ کالے شیشوں کے استعمال پر2112‘ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل چلانے پر1751‘ اوور لوڈنگ پر 2206‘ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی پر 34763‘ تجاوزات قائم کرنے پر 2083, بغیر روڈ پرمٹ کے گاڑی چلانے پر 3409‘ دوران سفر موبائل استعمال کرنے پر 1985‘ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 61702, لین ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر 28920 اور دوسری گاڑیوں کو راستے کا حق نہ دینے پر 56781 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں 89 فیصد لوگوں نے ہیلمٹ کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک حکام ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ مرتکب افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔