نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں نیشنل آپتھولمالوجی سمپوزیم کا انعقاد
ملتان(وقائع نگار)نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو کی اپنے شعبہ کے لئے خدمات جاری،نشتر میڈیکل(بقیہ نمبر49صفحہ10پر)
یونیورسٹی میں نیشنل آپتھولمالوجی سمپوزیم کا انعقاد،او ایس پی سینٹر کے صدر جنرل ریٹائرڈ پروفیسر مظہر اسحاق سمیت ملک کے نامور ماہرین امراض چشم کی شرکت،طبی حلقوں کی جانب سے ستائش کا اظہار تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو جو نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں آئی بینک بنانے کے خواہشمند بھی ہیں انکی جانب سے شعبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کاوشیں جاری ہیں اس حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں نیشنل آپتھولمالوجی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے نامور ماہرین امراض چشم نے شرکت کی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے لئے یہ ایک نہایت بڑا اعزاز ہے کہ آج ملک کے نامور ماہرین ایک جگہ جمع ہوئے اور جدید طریقہ علاج سے متعلق نہایت ضروری معلومات کا تبادلہ کیا جو کہ نوجوان ڈاکٹروں کے لئے یقینا ایک سیکھنے کا موقع ہے ادھر پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راو نے بھی تمام ماہرین کا بھرپور استقبال کرتے ہوئے انہیں ملتانی اجرک کا تحفہ پیش کیا جبکہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے مہمانوں کو خصوصی شیلڈز بھی دیں،ادھر سمپوزیم میں او ایس پی مرکز کے صدر جنرل ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر مظہر اسحاق اور ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی سمیت ملتان ڈیرہ غازیخان،لاہور نواب شاہ،پشاور، اسلام آباد،حیدر آباد وہاڑی، میلسی،بوریوالہ اور رحیم یار خان سے آئے ہوئے ماہرین نے مقالہ جات بھی پیش کئے۔
انعقاد