مویشی کھیت میں کیوں گھسے، بااثر افراد کا بزرگ پر بہیمانہ تشدد
مظفرگڑھ(نامہ نگار) مظفرگڑھ میں مویشی کھیت میں گھسنے پر زمینداروں نے اپنی عدالت لگا لی بزرگ شہری پر درخت (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)
سے باندھ کر تشدد،مقدمہ درج،ملزمان گرفتار،پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ رنگپور کے علاقے چک فرازی میں 65 سالہ بزرگ شہری پر تشدد کے معاملے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے مقدمہ کے مدعی محمد اقبال ولد غلام شبیر کے مطابق اس کا ضعیف والد غلام شبیر اور 11 سالہ بھائی قسور عباس اپنے مویشی لے کر جا رہے تھے کہ مویشی عمران اور غلام عباس کی لوسن کی فصل میں گھس گئے وہ دونوں مویشیوں کو فصل سے نکال رہے تھے کہ ملزمان حسن علی،عمران تقی پسران ارشاد حسن،غضنفر علی ولد غلام علی،غلام عباس ولد مداح حسین اقوام میرانی جو کہ سوٹوں سے مسلح تھے آ گئے اور انہوں نے آتے ہی میرے والد غلام شبیر اور بھائی قسور عباس پر سوٹوں سے حملہ کر دیا اور شدید تشدد کے بعد میرے ضعیف والد غلام شبیر کو کیکر کے درخت کے ساتھ باندھ دیا اور ایک گھنٹہ حبس بے جا میں رکھا شور سن کر اہالیان دیہہ موقع پر آ گئے اور ملزمان کی منت سماجت کرکے میرے والد اور بھائی کو ملزمان سے نجات دلائی پولیس نے تھانہ رنگپور میں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 60/21 بجرم 342/506/148/149 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیکر گرفتاری کیلئے چھاپے مارے اور حسن علی اور عمران تقی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
تشدد