خاتون سے ملنے کیلئے آنیوالے 2نوجوان  بستی مکینوں کے ہیتھے چڑ ھ گئے، سر، مونچھیں   بھنویں مونڈھ ڈالیں،تشدد کی ویڈیو وائرل

   خاتون سے ملنے کیلئے آنیوالے 2نوجوان  بستی مکینوں کے ہیتھے چڑ ھ گئے، سر، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)تھانہ ٹبہ سلطان پور کی بستی  رابو سال میں خاتون سے ملنے آنے والے 2 نوجوان بستی مکینوں کے ہتھے چڑھ گئے  دیہاتیوں نے ڈیرے پر لے جا کر سر کے بال،مونچھیں اور بھنویں مونڈھ ڈالی،تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل متاثرین کا کاروائی سے انکار تفصیلات کے مطابق(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

 تھانہ ٹبہ سلطان پور کی بستی رابو سال میں تحصیل میاں چنوں 59 پندرہ ایل کے رہائشی عابد اور کاشف خاتون سے ملنے آئے تو بستی کے نوجوانوں کے ہتھے چڑھ گئے دیہاتیوں نے مبینہ عاشق مزاج عابد نامی شخص اور اس کے دوست کاشف  کو ڈیرے پر لے جا ان کے سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈھ ڈالی،دونوں کی خوب چھترول کرنے کے بعد بستی کا چکر لگوایا اس دوران دیہاتی تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے ویڈیو میں عابد نامی شخص نے خاتون سے ناجائز  تعلقات اور ملنے آنے کا اعتراف بھی کر لیا اس حوالہ سے جب عابد سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ ہماری صلح ہو گئی ہے اور ہم کوئی کاروائی نہیں کرانا چاہتے۔
تشدد