صوبہ بھر میں 6ماہ کے دوران ہونیوالے جرائم کی رپورٹ طلب
خانیوال (بیورونیوز)وفاقی حکومت کی طرف سے خانیوال سمیت صوبہ بھر میں چھ ماہ کے دوران ہونے والے جرائم کی رپورٹ طلب کرلی گئی تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے آئی جی پنجاب کو بھجوائے جانیوالے مراسلہ میں کیاگیا ہے کہ چھ ماہ کے(بقیہ نمبر47صفحہ10پر)
دوران جرائم کی صورتحال کیا رہی ہے اور اس دوران کتنے ملزمان گرفتار کئے گئے اور انہیں کتنے ملزموں کو سزائیں ہوئی ضلعی وریجنل سربراہان کی کارکردگی کی کیا صورتحال رہی چھ ماہ کے دوران کتنی ریکوری کی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے بعد افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد بڑے فیصلے متوقع ہیں۔
رپورٹ