ماسٹر پلان میں تبدیلی، ایم ڈی اے نے شہریوں کی رائے جاننے کیلئے تشہیری مہم شروع کردی
ملتان(سپیشل رپورٹر) ملتان کے ماسٹر پلان میں تبدیلی،ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کی آراء جاننے کیلئے تشہری مہم شروع کردی ہے،اس ضمن میں شہر کے مختلف علاقوں میں ایم ڈی اے کی جانب سے لگائے جانیوالے ہورڈنگ بورڈ ز پر شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے (بقیہ نمبر46صفحہ10پر)
کہ وہ ماسٹر پلان میں تبدیلی کے حوالے سے اپنی آراء و سفارشات آئندہ تیس یوم کے اندر اندر ایم ڈی اے انتظامیہ کو جمع کراسکتے ہیں جس کی روشنی میں ماسٹر پلان میں ترامیم اور مختلف اہم شاہراؤں پر ایم ڈی اے کے بائی لاز میں تبدیلی عمل میں لائی جائے گی۔
ماسٹر پلان