ڈائریکٹر ہائرایجوکیشن کمیشن کادورہ راجن پور، یونیورسٹی کیلئے مجوزہ جگہ کامعائنہ
جام پور( نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب کے دورہ راجن پور پر یونیورسٹی کے اعلان پر عمل درامد شروع۔ ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کا راجن پور کا دورہ۔ یونیورسٹی کے لیے مجوزہ جگہ کا دورہ۔ گورنمنٹ کالج راجن پور میں ابتدائی دور پر یونیورسٹی قائم کرکے(بقیہ نمبر45صفحہ10پر)
کلاسزشروع کر نے کا اعلان۔پچیس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے فاضل پور بوائز کالج کی ناقص عمارت پر اظہار برہمی۔ پچیس مارچ تک کالج کی عمارت مکمل کرکے محکمہ کے حوالہ کرنے کا حکم۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ ماہ وزیر اعلی پنجاب نے راجن پور کے دورہ پر یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر عمل درامد شروع ہو گیا۔ ہفتہ کے روز ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب ڈاکٹر حیدر خان نے ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان پروفیسر شیخ فیاض احمد کے ہمراہ راجن پور کالج کا دورہ کیا۔پرنسپل گورنمنٹ کالج ڈاکٹرشکیل احمد پتافی۔ ممبر صوبائی اسمبلی کے بھائی صدیق امان اللہ ودیگر بھی موجودتھے۔ کالج کی نئی عمارت جوکہ بیس ایکڑ سے زاہد رقبہ پر مشتمل ہے میں عارضی طور پر یونیورسٹی قائم کرکے کلاسز شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ فاضل پو رکے علاقہ میں یونیورسٹی کے لیے مجوزہ تین سو اسی کنال اراضی کی جگہ کا بھی معانہ کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے پچیس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ بوائز کالج فاضل پو رکی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استمعال پر ایکسین بلڈنگ محمد عمران سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔پچاس لاکھ روپے بقایارقم کو خرچ کرکے فوری طور پر بلڈنگ کو پچیس مارچ تک محکمہ تعلیم کے حوالہ کرنے کا حکم دیا۔ ڈائریکٹر کالجز شیخ فیاض احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ کالج راجن پور میں فوری طور پریونیورسٹی کے قیام و کلاسز کے اجراء سے راجن پور کے بچوں کو ان کی دیلز پر تعلیم کے مواقع ملیں گے۔ بعدازاں فاضل پو رکالج کی تعمیر میں ناقص میٹریل پر ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز سے اظہار ناپسندگی بھی کیاگیا۔
معائنہ