ڈیرہ:کلرکس بار کے ا نتخابات، عظمت اللہ  صدر، شہزاد لسکانی جنرل سیکرٹری منتخب

ڈیرہ:کلرکس بار کے ا نتخابات، عظمت اللہ  صدر، شہزاد لسکانی جنرل سیکرٹری منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار کلرکس ایسوسی ایشن 021 2کے انتخابات، عظمت اللہ صدر منتخب،چیئرمین الیکشن کمیشن محمد خالد نے دیگر ممبران محمد نواز اور غلام فرید میتلا کے ہمراہ الیکشن کا اعلان کرتے ہو ئے بتایا ڈسٹرکٹ بار کلرکس ایسوسی ایشن 021 2کے الیکشن(بقیہ نمبر42صفحہ10پر)
 میں عظمت اللہ صدر کے امید وار نے 140 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی،اس کے مد مقابل سیف اللہ میتلا نے98ووٹ حاصل کئے جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے شہزاد لسکانی نے 162اور اس کے مد مقابل محمد خلیل احمد لغاری نے126 ووٹ حاصل کئے اسی طرح محمد مزمل سینئر نائب صدر، خورشید احمد خان جوائنٹ سیکرٹری، فنانس سیکرٹری محمد جنید لکھیسر جبکہ سیکرٹری اطلاعات محمد اجمل نانگری پہلے سے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے تھے۔ چیئرمین الیکشن کمیشن محمد خالد، محمد نواز، غلام فرید میتلا نے مزید بتایا کہ ٹوٹل 410 ووٹرز میں سے 272ووٹ کاسٹ ہوئے اور ایک ووٹ مسترد ہوا نومنتخب صدر عظمت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی وعدوں کی مکمل پاسداری کروں گا،مجھے ڈسٹرکٹ بار کلرکس ایسوسی ایشن کے ممبران نے دوسری بار منتخب کیا ہے میں ان کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
کلرکس بار