روجھان میں مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،  کروڑوں مالیتی340ایکڑ رقبہ واگزار

  روجھان میں مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،  کروڑوں مالیتی340ایکڑ رقبہ واگزار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار تحصیل رپورٹر)حکومت پنجاب و ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی ہدایت پر موضع گیانمل میں ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن۔ 3 کروڑ 91 لاکھ روپے کی اراضی واگزار۔ معتبر ذرائع کے مطابق تحصیل روجھان کے نواحی موضع گیانمل میں ناجائز قبضہ مافیا قابضین کے(بقیہ نمبر40صفحہ10پر)
 خلاف آپریشن آج ہونے والے آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد عابد شبیر لغاری کی زیرنگرانی روجھان پولیس کی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سرکاری رقبہ 340 ایکڑز اراضی جس کی مالیت 3 کروڑ 91 لاکھ روپے کی زمین واگزار کرا لی گئی ہے  اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد عابد شبیر لغاری کا کہنا تھا کہ اعلی حکام کی ہدایت پر یہ آپریشن کیا گیا اور 340 ایکڑ رقبہ واگزار کرا لیا گیا ہے اور آئندہ بھی سرکاری یا ملکیتی رقبے ناجائز قابضین سے واگزار کرنے کے لیے ایسے آپریشن ہونگے۔ اس سلسلے میں   موضع گیانمل کے علاقائی لوگوں نے اس اقدام کو سراہا۔
قبضہ واگزار