ریلوے ڈویژنل انجینئر ون کا گینگ مین پر بہیمانہ تشدد، زخمی نشتر داخل

  ریلوے ڈویژنل انجینئر ون کا گینگ مین پر بہیمانہ تشدد، زخمی نشتر داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) ریلوے ملتان کے ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر ون عابد رزاق نے گینگ مین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، زخمی ریلوے ملازم ارشاد میٹ کو حالت غیر ہونے پر نشتر داخل کرا دیا گیا۔ ریلوے انتظامیہ نے کاروائی کرنے کے بجائے معاملہ رفع دفع کرنے کے (بقیہ نمبر26صفحہ10پر)
لئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ریلوے ملتان کے ڈویژنل انجینئر ون عابد رزاق نے ریلوے ملتان ڈویژن کے گینگ مین نمبر 35  ارشاد میٹ کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ پرانا سٹی اسٹیشن طوطلاں کے ریلوے ٹریک پر معمول کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ زخمی ریلوے ملازم ارشاد میٹ کی حالت غیر ہونے پر پولیس ہیلپ لائن 15 اور ریسکیو 1122 کو ایمرجنسی کال کی گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکٹ بنوانے کی ہدایت کی جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ملازم کو زخمی حالت میں نشتر شفٹ کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر ون عابد رزاق اس سے قبل بھی ریلوے ملازمین پر تشدد میں ملوث رہے ہیں۔
گینگ مین