ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

  ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوٹ ادو، چوک سرور شہید، ٹبہ سلطان پور، گگو منڈی(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی کہیں تیز بارش موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گگو منڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2ٹرانسفارمر جل گئے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو وگردونواح میں ہلکی بوندا باندی،موسم خوشگوار ہو گیا،ہلکی بارش سے بجلی کا نظام بھی معطل ہو گیا،اس بارے تفصیل کے مطابق گزشتہ روزصبح سے ہی اچانک آسمان پر کالے بادل آمڈ آئے اور(بقیہ نمبر27صفحہ10پر)
گرد چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا،بارش سے  بجلی وٹیلی فون کا نظام بھی معطل ہو گیا،بوندا باندی کا سلسلہ دن  1بجے تک وقفے وقفے سے جاری رہا  گزشتہ روز چوک سرورشہید اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش ہوتی رہی۔ جبکہ تیز ہوا بھی چلتی رہی، جس سے بعض علاقوں میں گندم کو جزوی نقصان پہنچا، ماہرین زراعت کے مطابق اس وقت فصل گندم پک کر تیار ہے زیادہ تیز بارش گندم کو نقصان پہنچاسکتی ہے کاشتکاروں نے اللہ پاک سے اپنی فصل گندم کے لئے خیر و عافیت کی خصوصی دعائیں کرانا شروع کردی ہیں   ٹبہ سلطان پور شہر اورا س کے گرد نواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جس کی وجہ سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے تیز ہوا اور بارش ہو نے کے باعث گندم کی تیاری فصل کے ساتھ آم کے ابتدائی پھول کو بھی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کا یہ حالیہ سلسلہ 26مارچ تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بارشیں گندم کی اوسط پیدوار کم کردیں کیونکہ گندم زمین پر گر نے سے دانہ کمزور ہوکر سوکھ جائے گا جس کا برائے راست اثر فی ایکڑ پیدوار پر پڑے گا۔ ہارون آباد اور گردونواح میں ہلکی بوندا باندی، موسم خوشگوار، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح میں اتوار کی صبح بادل چھا گئے اور ہلکی ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، ہلکی بوندا باندی سے خنکی لوٹ آئی۔ آسمانی بجلی گرنے سے ٹیوب ویل کے دو ٹرانسفارمر جل گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ہونے والی بارش کے دوران نواحی گاؤں طفیل آ باد میں آسمانی بجلی گرنے سے ٹیوب ویل کے بجلی کے دو ٹرانسفارمر جل گئے ان میں سے ایک ٹیوب ویل کا کنکشن میجر طفیل شہید نشان حیدر کی بیوی نیاز بی بی کے نام پر ہے جبکہ دوسرا کنکشن بشیر احمد کے نام پر ہے طفیل آ باد کے رہائشیوں نے میپکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میجر طفیل شہید نشان حیدر کے ٹیوب ویل کی بجلی فوری طور پر بحال کی جائے۔
بارش