گگو منڈی، دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، شہری قتل، ڈاکو فرار

    گگو منڈی، دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، شہری قتل، ڈاکو فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گگو منڈی(نامہ نگار)ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق دوسرا زخمی ڈاکو فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق گزشتہ رات چک نمبر203۔ای بی کے قریب نا معلوم ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران کسان اتحاد کے کارکن غضنفر علی شاہ سکنہ431۔ای بی وہاں سے گزرنے لگے تو ڈاکوؤں نے اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی جس پر اس (بقیہ نمبر32صفحہ10پر)
نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر غضنفرعلی شاہ موقع پر ہلاک جبکہ محمد احمد سکنہ 255۔ای بی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا فائرنگ کیہ آ واز سن کر قریبی ڈیرہ پر رہائشی شخص نے 15پر کال کر دی جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکو پویس کی گاڑی کو دیکھ کر فرار ہو گئے متوفی غضنفر علی شاہ کی لاش اور زخمی محمد احمد کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا اس واقعہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چیئر مین ملک ذولفقار اعوان نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ناقابل برداشت ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ پولیس ڈاکوؤں کے سامنیبے بس ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسان اتحاد کے کارکن غضنفر علی شاہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے 30مارچ کے کسان اتحاد کے احتجاج کے ایجنڈا میں ہمارا پہلا نکتہ نظر قاتلوں کی گرفتاری ہے اگر قاتل گرفتار نہ ہوئے تو ہم پولیس کے خلاف ایف آ ئی آر درج کروائیں گے۔
ڈاکو فرار