بہاولپور8سالہ بچی سے بد اخلاقی ملزم گرفتار کارروائی شروع
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایک اورزینب لٹ گئی اوباش نوجوان نے آٹھ سالہ بچی کو پکڑکرزبردستی بداخلاقی کانشانہ بناڈالا متاثرہ خاندان کی درخواست پر (بقیہ نمبر35صفحہ10پر)
پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے حوالات میں بندکردیاتفصیل کے مطابق پلی گوٹھ غنی کے رہائشی محمدشفیق کی درخواست پرتھانہ کینٹ کی پولیس نے معصوم بچی کیساتھبداخلاقی کا مقدمہ درج کیاہے جس میں متاثرہ محمدشفیق نے موقف اختیارکیاکہ اس کی آٹھ نوسالہ بیٹی زنیب لکڑیاں چننے کیلئے گھرسے باہرگئی توکافی دیرتک واپس نہ آئی پریشانی کی حالت میں اس نے اپنی بیٹی کوتلاش کیاتو ملزم عثمان عرف ڈان سکنہ موضع گوٹھ غنی اس کیساتھ زبردستیبداخلاقی کررہاتھا اوربچی چیخ وپکارکررہی تھی اس نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ ملزم کوپکڑکرتھانہ کینٹ کے حوالے کردیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کوحوالات میں بندکردیا۔
بداخلاقی