انٹی کرپشن کی کارروائی، جعلسازی  کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

  انٹی کرپشن کی کارروائی، جعلسازی  کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن بہاولپورنے جعلسازی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محمد اظہر کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سال 2018 میں محکمہ اینٹی کرپشن(بقیہ نمبر36صفحہ10پر)
 اسٹیبلسمنٹ بہاولپور نے جعلی سندکی بنیاد پر محکمہ ایجوکیشن میں ٹیچر بھرتی ہونے اور تنخواہوں کی مد میں خزانہ سرکار کو نقصان پہنچانے کے الزام میں تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاولپورنے الزام علیہ محمد اظہر ولد فلک شیر قوم کھرل سکنہ ڈیرہ مستی سمہ سٹہ بہاولپور پرائمری سکول ٹیچر گورنمنٹ پرائمری سکول نوناری بستی کھرل موضع نوناری ضلع بہاولپور کے خلاف مقدمہ نمبر 20/2018 درج کر رکھا تھا۔ الزام علیہ کیخلاف مقدمہ میں جوڈیشل ایکشن پہلے سے منظور تھا۔ الزام علیہ ٹیچر بخوف گرفتاری روپوش تھا۔ جسے سرکل آفیسراینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاولپور محمد صادق نے حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔
انٹی کرپشن