غیر قانونی پٹرول پمپ پرتیل سپلائی کے دوران آتشزدگی، ملازم جھلس کرشدید زخمی
گڑھ مہاراجہ (نامہ نگار) غیر قانونی منی پٹرول پمپ مشین دوران تیل سپلائی آگ لگنے سے ملازم شدید زخمی تفصیلا(بقیہ نمبر38صفحہ10پر)
ت کے مطابق پل نجف احمدپورسیال پر ایک دکان میں غیر قانونی نصب منی پٹرول پمپ مشین میں تیل سپلائی کرنے کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلوں نے ایجنسی میں سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جو جل کر راکھ ہو گیا دکان پر موجود ملازم محمد حفیظ کی دونوں ٹانگیں آگ میں جھلس گئیں اطلاع ملنے پر مقامی پولیس، ریسکیو1122 کی ٹیمیں اور سیکیورٹی ایجنسی اہلکار موقع پر پہنچ گئے زخمی محمد حفیظ کو فوری طور پر تحصیل ہیڈُ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جسے طبی امداد اور معائنہ کے بعد تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر گر دیا گیا اس سلسلہ میں جب تفتیشی پولیس آفیسر اے ایس آئی گل شیر ساجد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے آتشزدگی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے افسران بالا کے حکم سے قانونی کاروائی کو مشروط کر دیا۔
پٹرول پمپ