وفاقی حکومت کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں سی سی آئی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے سمیت اہم قومی معاملات زیر غور آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے یا اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوگا، وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کرینگے جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی سمیت اہم حکام اجلاس میں شرکت کرینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ نیپرا کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔اجلاس میں چاروں صوبوں کی مشاورت کے بعد مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا نوٹی فکیشن متوقع ہے اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجنڈے میں مزید نکات زیر غور لانے کے لئیصوبوں کو خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔
کونسل اجلاس