10 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین دے دی گئی
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور بزرگ شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن جاری ہے۔محکمہ صحت سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر 1 ہزار 546 معمر شہریوں کو ویکسین دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 60 سال اور زائد عمر کے 10 ہزار 451 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا چکی ہے۔ اسی طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 665 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز دی گئی جس سے صوبے میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لینے والے طبی عملے کی مجموعی تعداد 10 ہزار 370 ہو گئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والے طبی عملے کی تعداد 28 ہزار 802 ہے