وزیراعلیٰ محمود خان کا شیرین محمد سواتی کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ محمود خان کا شیرین محمد سواتی کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مٹہ سوات کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت شیریں محمد سواتی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔دریں اثناء وزیر اعلی نے کورونا سے متاثرہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سابق ایم ایس ڈاکٹر جان محمد کے انتقال پر بھی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلی نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -