کورونا کی تیسری لہر، خلاف ورزی پر 30دکانات سیل 

کورونا کی تیسری لہر، خلاف ورزی پر 30دکانات سیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مردان(بیورورپورٹ)کورونا کی تیسری لہر،ڈپٹی کمشنر کا مختلف بازاروں نے خلاف ورزی پر  30دکانات کو سیل کردیا تین شادی ہالوں کے منیجر کو گرفتارکرلیا یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاہے کہ ڈپٹی کمشنرحبیب اللہ عارف نے شاہین مارکیٹ، غریب مارکیٹ، بنک روڈ، چاٹوں چوک، گنجوخان و خواجہ گنج بازار میں مختلف بازاروں کا معائنہ کیااوراشیاء خوردنوش کے علاوہ کاروباری سرگرمیوں پر ہفتہ و اتوار کے روز پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پرتیس دکانات کو سیل کردیاگیاجبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ٹیکالہ ریسٹورنٹ، ملن ا ور تڑون شادی ہال کے منیجرز کو گرفتار کرلیا گیااس موقع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نیک محمد خان و جنرل، مجیب الرحمٰن،اسسٹنٹ کمشنر مردان ڈاکٹر ثمن عباس اور پولیس کی بھاری نفری بھی ہمراہ تھی۔

مزید :

صفحہ اول -