فلم ”چوہدری“کی پروڈیوسر ستارہ پاکستان ایوارڈ 2021 کے لیے نامزد
کراچی (این این آئی) پولیس کے لیے خدمات سر انجام دینے والے شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم”چوہدری“کی پروڈیوسر شہر کراچی کی بہادر بیٹی نہیا لاج ستارہ پاکستان ایوارڈ 2021 کے لیے نامزد یہ ایوارڈ ان کو 23 مارچ کومقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں دیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ ان کی بہادری کے اعتراف میں دیا جائے گا کیونکہ فلم "چوہدری"کو بنانا آسان کام نہیں تھا نہیالاج نے بناخوف اور بہادری کے ساتھ چوہدری اسلم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی ابتدائی زندگی سے لے کر شہادت تک کے سفر پر ایک فلم بنانے کا عزم کیا اس فلم کو بنانے کے لیے نہیا لاج کو بڑی مشکلات اور روکاٹوں کا سامنا کرنا پڑا مگر اس کا عزم پختہ تھا اور اس بولڈ سبجیکٹ پر مبنی فلم کو پایہ تکمیل پہنچایا اب یہ فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ معروف ہدایت کارعظیم سجاد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جس میں شہید چوہدری اسلم کا کردار طارق اسلام ادا کر رہے ہیں نہیا لاج کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ستارہ پاکستان کی جیوری نے فلم چوہدری کے بولڈ سبجکیٹ بنانے کے اعتراف میں نامزد کیا ہے اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کے بعد مجھ پر اور ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں میں آئندہ بھی ملک کے ہیروز کی زندگی پر مبنی فلمیں بناتی رہوں گی انشااللہ فلم چوہدری پاک فلم انڈسٹری کو مستخکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔