ڈریپ کی روسی ویکسین کی قیمت8تا 9ہزار تک مقررکرنے کی سفارش

ڈریپ کی روسی ویکسین کی قیمت8تا 9ہزار تک مقررکرنے کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) ڈریپ نے نجی کمپنی کی جانب سے درآمد کردہ کرونا ویکسین کی قیمت کا تعین کر دیا ہے، حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق ڈریپ کے پرائسنگ و کاسٹنگ بورڈ کا اجلاس انیس مارچ کو ہوا، جس میں نجی سیکٹر کی جانب سے درآمد کردہ کرونا ویکسین کی قیمت کا تعین کیا گیا، ویکسین کی قیمت کا تعین ڈریپ پرائسنگ بورڈ نے کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈریپ پرائسنگ بورڈ نے روسی ساختہ اسپٹنک فائیو ویکسین کی دو خوراکوں کی قیمت کا تعین کیا، روسی ویکسین کی قیمت 8200 سے 9 ہزار کے درمیان مقرر کرنے کی سفارش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی کرونا ویکسین کی قیمت کے بارے میں سفارشات وزارت صحت کو ارسال کردی گئی ہے، وزارت صحت ویکسین کی قیمت کے بارے میں ڈریپ سفارشات کابینہ کو بھجوائے گی، وفاقی کابینہ ڈریپ کی ارسال کردہ سفارشات کی حتمی منظوری دے گی اور کابینہ کی منظوری ملنے پر ڈریپ کرونا ویکسین کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کراچی کی نجی فارما کمپنی نے روسی ساختہ کرونا ویکسین اسپٹنک فائیو کی 50 ہزار ڈوز درآمد کی ہیں۔
ڈریپ

مزید :

صفحہ اول -