وفاقی حکومت کا چرنا جزیرے کو ’قومی سمندری پارک‘ قرار دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے چرنا جزیرے کو ’نیشنل سمندری پارک‘ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وز یر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے چرنا جزیرہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم نے چرنا جزیرے کو ’میرین پروٹیکٹیڈ ایریا‘ بنانے کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔وزیر ا عظم کی ہدایت پر معاون خصوصی ملک امین اسلم بلوچستان پہنچ گئے ہیں،ملک امین اسلم چرنا جزیرے کا جائزہ لیں گے اور ڈائیونگ کے ذریعے تصاویر بنائیں گے۔خیال رہے چرنا سندھ اور بلوچستان کی سمندری حد پر واقع جزیرہ ہے جہاں 4 کلو میٹر طویل دنیا کی نایاب کورل چٹانیں ہیں۔
حکومت فیصلہ