صادق سنجرانی غیر قانونی طور پر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے،نیئر بخاری 

 صادق سنجرانی غیر قانونی طور پر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے،نیئر بخاری 
 صادق سنجرانی غیر قانونی طور پر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے،نیئر بخاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری کاکہناہے کہ صادق سنجرانی غیر قانونی طور پر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے،بیلٹ پیپر پر نام اور مہر کا کالم ایک ہی ہے۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہونے سے رزلٹ متاثر ہوا،پریزائیڈنگ افسر کے فیصلہ کو آرٹیکل 199 کے تحت چیلنج کیا ہے،ہم نے چیئرمین سینیٹ کا نوٹیفکیشن اور رزلٹ کوچیلنج کیا ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ بیلٹ پیپر کا ریکارڈ مانگا گیا جو ہمیں نہیں ملا،بیلٹ پیپر کا ریکارڈ نہ ملنے پر بھی پٹیشن دائر کی ہے۔