لیگی رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت منظور،پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

لیگی رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت منظور،پولیس کو گرفتاری سے روک دیا
لیگی رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت منظور،پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ لاہور نے لیگی رہنما جاویدلطیف کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ میں لیگی رہنماجاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا،عدالت عبوری درخواست ضمانت منظور کرے ۔

سیشن کورٹ نے لیگی رہنما جاوید لطیف کی 30 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور ٹاﺅن شپ پولیس کو گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر جاوید لطیف کیخلاف ریکارڈ طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما جاوید رہنما نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے متنازع بیان دیا تھا جس پر شہری کی درخواست پر لیگی رہنما کیخلاف مقدمہ درج ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -