گیس کمپنیوں نے اوگرا سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) گیس کمپنیاں اربوں روپے کا خسارہ پورا کرنےکے لیے عوام پر بوجھ ڈالنے کو تیار ہیں اور آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی(اوگرا) سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست بھی کردی گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق سوئی ناردرن 325 ارب روپے اور سوئی سدرن 34 ارب روپے سے زائد کا خسارہ پورا کرنے کے لیے عوام پر بوجھ ڈالنے کو تیار ہیں ، اوگرا نے اس سلسلے میں صارفین سے 14روز میں رائے مانگ لی ہے۔