وزیراعظم کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے آگئے 

وزیراعظم کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ...
وزیراعظم کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے آگئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ان کے قریبی ساتھیوں کے ٹیسٹ جاری ہیں اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ 

جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق کورونا کا ٹیسٹ کروایا اور ایک بار پھر نتیجہ منفی آیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا ریپڈ ڈائیگنوسٹک کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ جمعے کو مالاکنڈ یونیورسٹی کی تقریب میں وزیراعظم کے ہمراہ شریک تھے۔