مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان نیب پر حملہ کرنے جارہے ہیں،حلیم عادل شیخ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کاکہناہے کہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان نیب پر حملہ کرنے جارہے ہیں،مولانا فضل الرحمان بھی اپنے ساتھ اپنی رسیدیں ساتھ لے کر جائیں۔مدارس کے بچوں اور اساتذہ کو کہتا ہوں کہ وہ استعمال نہ ہوں۔
عدالتی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پی ایس 88 میں مجھے ووٹ دینے نہیں دیا گیا،سندھ حکومت کو اپوزیشن لیڈر بھی مرضی چاہیے اور جج بھی،پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ سندھ میں میونسپل افسران کو ٹھیکے پر دیا گیا ہے،کتے ہر دوسرے دن بچوں کو کاٹ رہے ہیں ،جج نے ان کے خلاف حکم دیا تو ان کے خلاف ہوگئے،عذرہ پیچوہو کے حلقے میں بچوں کو ویکسین نہیں مل رہی۔