حکومت کہیں نہیں جارہی، پی ٹی آئی اگلاالیکشن بھی جیتے گی، شفقت محمود
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کاکہناتھا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی، پی ٹی آئی اگلاالیکشن بھی جیتے گی۔
شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اداروں پر حملہ کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے،ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، نیب پر حملہ کیا توبڑی زیادتی ہوگی ،اپوزیشن جماعتیں نیب پر حملے نہ کریں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارے پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی راوابط نہیں ،ن لیگ کے ساتھ کوئی نہیں چل سکتا،اگرنیب پر پرامن جلوس لاتے ہیں تو اعتراض نہیں ،ہم چاہتے ہیں ملک پر امن و امان قائم ہو۔