لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق نئی درخواستوں پر آئی جی سندھ،ڈی جی رینجرزکونوٹس جاری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق نئی درخواستوں پر آئی جی سندھ،ڈی جی رینجرزکونوٹس جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق نئی درخواستوں پرسماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ شہریوں کوحراست میں لئے جانے کے بعدلاپتہ کردیاگیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاپتہ شہریوں کوفوری بازیاب کرنےکاحکم دیاجائے،عدالت نے آئی جی سندھ،ڈی جی رینجرزکونوٹس جاری کردیئے، عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ اوردیگرفریقین سے بھی جواب طلب کرلیا۔