تباہی سرکار اخراجات پورے کرنے کےلئے ملکی ادارے بیچ رہی ہے، شیر ی رحمن
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیر ی رحمن نے کہا ہے کہ تباہی سرکار اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے ملکی ادارے بیچ رہی ہے، موجودہ حکومت من پسند افراد کو فائدہ دینے کے لئے اسلام آباد سے کراچی تک ملکی اداروں کی لوٹ سیل لگارہی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شیری رحمن کا کہنا تھا کہ جہازوں کی مرمت کے لئے بنایا جانے والا ادارہ اصفہانی ہنگر 70کی دہائی میں قائم ہوا جو نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کو بھی سہولت دے رہا ہے، روز ویلٹ کی طرح اس کی بھی بندر بانٹ کی جارہی ہے۔ ادارے سے حکومت کو کروڑوں روپے کا منافع ہو رہاہے، اس کی نجکاری سے ملکی جہازوں کی مرمت کروڑوں روپے میں کروانی پڑے گی۔
پی آئی اے کے اصفہانی ہنگر کی نیلامی نہیں ہونے دیں گے۔اس حکومت کا لوگوں کو نوکریاں دینے کا دعوی تھا لیکن ادارے بیچ کر بیروزگاری بڑھا رہے ہیں۔