امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل کے ملزم عمر شیخ کو لاہور منتقل کردیاگیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل کے ملزم عمر شیخ کو لاہور منتقل کردیاگیا، سندھ پولیس نے ڈینئل پرل کے قتل کے ملزم عمر شیخ کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع کاکہناہے کہ عمر شیخ کو سیکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سے پنجاب منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے تینوں ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دیاتھاجس پر وفاقی اور سندھ حکومت نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔