آزاد اورلبرل انسان وہ ہوتاہے جس کی قیمت نہیں ہوتی،وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے پیغام
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کیلئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ حقیقت میں آزاد اورلبرل انسان وہ ہے جس کی قیمت نہیں ہوتی،آزاد وہ ہوتا ہے جو مادی قیمت سے بالاترہے۔
وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عظیم شاعر مولانا روم کا قول ٹوئٹ کردیا،جس میں مولانا روم کاکہناہے کہ ایک حقیقی دولت مند شخص وہ ہے جس کی روح کی مادی قیمت نہیں لگائی جاسکتی،عظیم شاعر کاکہناہے اپنی روح کا سوداکسی چیز سے نہ کرو،روح واحد چیز ہے جو انسان کو دنیا میں لاتی اور واپس لے جاتی ہے۔