کرکٹ کمیٹی کے متعلق وسیم اکرم کے بیان پر پی سی بی کا موقف بھی سامنے آگیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے کرکٹ کمیٹی کے متعلق بیان کوان کی ذاتی رائے قراردے دیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجما ن پی سی بی نے کہا ہے کہ وسیم اکرم کا کرکٹ کمیٹی سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے، کمیٹی کے اجلاس دو مرتبہ ہوچکے ہیں جن میں کرکٹ کے امور پر بات چیت کی گئی۔وسیم اکرم کے سسر کے انتقال پر موخر کئے جانے والے اجلاس کی نئی تاریخ ابھی تک شیڈول نہیں ہو سکی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے اراکین بغیر تنخواہ کے کام کرتے ہیں، اجلاس میں شرکت پر انہیں الاﺅنسز دیئے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے اپنی ہی کمیٹی پر انگلی اٹھادی تھی،ان کاکہناتھا کہ کونسی کرکٹ کمیٹی؟جس کا سال میں ایک بھی اجلاس نہیں ہوتا ہے۔