وزیراعظم عمرا ن خان کی صحت یابی کیلئے صدقہ

وزیراعظم عمرا ن خان کی صحت یابی کیلئے صدقہ
وزیراعظم عمرا ن خان کی صحت یابی کیلئے صدقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا کے شکار پاکستان کے وزیراعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے اونٹ اور بکروں کا صدقہ کیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  انصاف ہاؤس میں اونٹ اور بکروں کا صدقہ دیا گیا اور عمران خان اور خاتون اول کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ہفتے کے روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی حکومتی ذمہ داران نے بھی تصدیق کردی تھی،  دونوں نے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گھر سے ویڈیو کال پر تمام میٹنگز اور دیگر امور جاری رکھے ہوئے ہیں۔