اسلام آبادہائیکورٹ حملہ کیس،5 وکلاکی ضمانت کی درخواستیں خارج، احاطہ عدالت سے گرفتار

اسلام آبادہائیکورٹ حملہ کیس،5 وکلاکی ضمانت کی درخواستیں خارج، احاطہ عدالت ...
اسلام آبادہائیکورٹ حملہ کیس،5 وکلاکی ضمانت کی درخواستیں خارج، احاطہ عدالت سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں پانچ وکلا کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئی، تمام وکلا کو ضمانتیں مسترد ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے فضل الٰہی،یونس کیانی،اخترحسین،ایوب ارباب،قاسم اقبال کی ضمانتیں مستردکردیں،عدالت نے حفیظ اللہ یعقوب کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی۔