اسلام آباد میں موسم خراب، یوم پاکستان پریڈ کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد میں موسم خراب، یوم پاکستان پریڈ کا شیڈول تبدیل
اسلام آباد میں موسم خراب، یوم پاکستان پریڈ کا شیڈول تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خراب موسم کی پیشگوئی کے باعث یوم پاکستان کی تقریب کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ کے روز ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب کو دو روز کیلئے ملتوی کیا گیا ہے، جو اب 25 مارچ کے روز منعقد کی جائے گی۔

خیال رہے کہ یہ دن تاریخی قرارداد لاہور کی منظوری کی مناسبت سے منایا جاتا ہے جس نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ مادر وطن کے مقصد کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے لائحہ عمل فراہم کیا۔کورونا وائرس وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر اس دن کی مناسبت سے منعقدہ تمام تقریبات میں قواعد و ضوابط کی پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔

اس دن کی مرکزی تقریب پریڈ ایونیو اسلام آباد میں شاندار فوجی پریڈ ہو گی جہاں مسلح افواج مارچ پاس کریں گی اور جنگی طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔ایوانِ صدر میں تیسرے پہر پُروقار تقریب منعقد کی جائے گی جس میں صدر مملکت عارف علوی مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات میں اعزازات اور تمغے تقسیم کریں گے۔

ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن تحریک پاکستان کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرنے اور اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔

مزید :

قومی -