ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کی والدہ انتقال کر گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کی والدہ انتقال کر گئیں۔
اظہر علی نے ٹوئٹر پر یہ افسوسناک خبر دی کہ ان کی والدہ کا انتقال آج دوپہر کو ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد نماز جنازہ کا اعلان کریں گے ۔ اظہر علی نے ان تمام لوگوں سے جو نماز جنازہ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، اپیل کی کہ اس دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے اپنی والدہ کیلئے دعاؤں کی درخواست بھی کی ۔
My mother has passed away this afternoon inna lillah hi wa inna eliehi rajion.. soon will inform details regarding janaza but I have request to follow SOP’s for COVID when attending the janaza. Plz make dua for her
— Azhar Ali (@AzharAli_) March 22, 2021