جنوبی کوریا کے وزیر دفاع متحدہ عر ب امارات اور بھارت کے اہم دورے پر روانہ
سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کے وزیر دفاع سوہ اوک کا متحدہ عرب امارات اور بھارت کے اہم دورے پر روانہ ہو گئے،کورونا کے باعث یہ دورے تاخیر کا شکارتھے ۔ ان دوروں میں ہونی والی ملاقاتوں کا مقصد دفاعی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق وزیر مملکت برائے دفاع سوہ اوک ایک روز قبل ہی عرب امارات کے وزیر مملکت برائے دفاع محمد احمد البواردی کی دعوت پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ہیں وہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کے لئے اعلی عہدیداروں سے ملاقاتوں کے لئے بدھ تک وہاں قیام کریں گے اور وہ جنوبی کوریا کے اخ یونٹ کا دورہ بھی کریں گے جو وہاں اپنی خدمت کی دسویں سالگرہ منا رہا ہے۔ جمعرات کو وزیر مملکت برائے دفاع سوہ اوک اپنے ہندوستانی ہم منصب سے ملنے ہندوستان بھی جائیں گے۔