پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کل تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ لیکن اب تک ویکسین کتنے لوگوں کو لگائی جا چکی ہے؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں پہلے 10 روز میں ایک لاکھ 87 ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کو کورونا کی ویکسین لگادی گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پہلے 10 روز میں 40 ہزار افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا ہدف تھا تاہم اب تک ایک لاکھ 87 ہزار سے زائد فراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جاچکی ہے۔
پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کل تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ سے زائد ہے۔ پنجاب میں 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی تعداد 74لاکھ 13 ہزارسے زائد ہے۔ سندھ میں 60 سال سے زائد عمر کے 26 لاکھ 19 ہزار 600 ، خیبر پختونخوا میں 19 لاکھ 75 ہزار، بلوچستان میں 56 لاکھ چھ ہزار، اسلام آباد میں ایک لاکھ 41 ہزار سے زائدشہری ہیں۔آزاد کشمیر میں 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی تعداد چار لاکھ 34 جبکہ گلگت بلتستان میں ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد ہے۔