قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری نوجوان شہید
سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران ایک ہفتے میں سات کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جب کہ جعلی مقابلے کے دوران نوجوانوں کو گولیاں ماری گئیں۔قابض افواج کی جانب سے علاقے میں اب بھی آپریشن جاری ہے جب کہ احتجاج کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کو بند کردیا گیا ہے۔