وزیراعظم ہاؤس اور آفس کے تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم ہاؤس اورآفس کے ملازمین کی کورونا رپورٹ منفی آگئی ہے۔
سما نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس اور آفس کے تمام ملازم کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے تھے جن میں سے بیشتر کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے جو کہ منفی آئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں موجود ہیں۔ ان میں کورونا کی سخت علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔وزیراعظم قرنطینہ میں ہیں اور فی الحال انہوں نے کوئی اجلاس بھی طلب نہیں کیا ہے